وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کامیاب بسنت فیسٹیول پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سمیت 15 ڈیپارٹمنٹس کو شاباش دی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو سلوٹ کرنے کے بعد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، نوازشریف نے تہواروں کو جوڑنے اور خوشیاں منانے کا ویژن دیا، پنجاب کے عظیم کلچر کی بحالی کا سہرہ لاہور کے عوام کے سر ہیں، تین روزہ بسنت سے لاہورسمیت پاکستان میں خوشیاں لوٹ آئیں۔
لاہور اور پنجاب کی کھوئی ہوئی شان، بسنت، نہ صرف دوبارہ زندہ ہوئی بلکہ محفوظ بھی رہی۔ سہرا جاتا ہے عوام کے سر، لاہور کے رہائشی اور مہمانوں کو، جنہوں نے ایس او پیز کی پابندی کر کے اعتماد اور بھروسے کی لاج رکھی۔
— PMLN (@pmln_org) February 9, 2026
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف pic.twitter.com/NUgbT20An0
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن یہاں امن،سکون،چین اورخوشیاں نہیں دیکھ سکتے، ہم ڈریں گے نہیں بلکہ ملک دشمنوں پر قابو پاکر دم لیں گے، لاہوریوں کو خوش دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں، جنریشن زی کے لوگوں نے پہلی مرتبہ اندرون لاہور کا رخ کیا اورلیپ ٹاپ، آئی پیڈ چھوڑ کر خوشی منائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت دلوں کو جوڑنے والا تہوار ہے،لوگوں کو کھل کر تہوار منانے کا موقع دیا، پوری حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، آئی جی،کمشنر،سی سی پی او،ڈی آئی جی، ڈی سی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، چھتوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کرنے پر سیف سٹی کو بھی شاباش دیتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں افطار کا اہتمام
انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورتی سے سجانے کیلئے ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور نے غیر معمولی کام کیا، پی ایچ اے نے لوگوں کو بسنت کیلئے خوبصورت ماحول دیا، محکمہ ٹرانسپورٹ اور لیسکو کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، محکمہ انفارمیشن نے بہت اچھا کام کیا اور لوگوں کیلئے تفریح کا سامان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انفارمیشن نے غیر ملکی مہمانوں کے سامنے بسنت کے ذریعے خوبصورت امیج پیش کیا، ہائی کمشنر ز،قونصل جنرل اور سفارتکاروں کی بہت بڑی تعداد بسنت منانے لاہور آئی، غیر ملکی میڈیا نے نہ صرف بسنت کو کور کیا بلکہ پنجاب اور پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرتے ہوئے ہیڈ لائنز لگائیں۔
جس طرح عوام نے جواب دیا، کراچی سے لوگ آئے، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر سے مہمان آئے۔ گلگت بلتستان سے بھی لوگ آئے۔ سب نے لاہور اور پنجاب کے لوگوں کے ساتھ مل کر خوشیاں منائیں۔ یہ دیکھ کر لگا کہ پنجاب مستحکم ہو رہا ہے، پاکستان مستحکم ہو رہا ہے۔ اختلافات اور دکھ بھلا کر سب… pic.twitter.com/tCVyYItFuX
— PMLN (@pmln_org) February 9, 2026
مریم نواز نے کہا کہ میڈیا نے جس طرح بسنت کو کور کیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، لوگوں کو پتہ چلا کہ پنجاب کی اپنی تاریخ،ثقافت اور ورثہ ہے، بسنت کے تہوار سے پنجاب کے کلچر کو تقویت ملی، عوام نے احتجاج کی کال دینے والوں کی طرف پلٹ کر دیکھا تک نہیں، ارب پتیوں کی کال غریب عوام نے مسترد کردی۔
ہڑتال کی کال آئی، مگر اتوار کے دن ہونے کے باوجود لاہور اور پنجاب میں کوئی اثر نہیں ہوا۔ عوام نے شٹر ڈاؤن، پہیہ جام اور نیگیٹیو پروٹیسٹ کی کال کو نظرانداز کیا اور پازیٹو رویہ اپنایا۔ جو کلچر بدتمیزی، الزام تراشی اور فتنہ کا تھا، اسے عوام نے مسترد کر دیا۔
— PMLN (@pmln_org) February 9, 2026
وزیراعلی پنجاب مریم نواز… pic.twitter.com/FpjdPnzD4U
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے بدتہذیبی کے کلچر کو نظر انداز کر کے بسنت کا کلچر اپنایا، خوشی کی بات یہ ہے کہ سیفٹی راڈ کے بغیر کوئی بائیک نظر نہیں آئی، 9،10ہزار بائیکس کو بغیر سیفٹی راڈ جیو ٹیگ کر کے الرٹ کیا گیا تو انہوں نے خود لگا دیئے، پنجاب کے عوام میں قانون کے احترام کا جذبہ خوشگوار تبدیلی ہے۔
اس کو بھی پڑھیں: لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت، وزیراعلیٰ نے نوید سنا دی
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے زور زبردستی نہیں بلکہ عوام کو پیار کیساتھ سیفٹی راڈ لگانے پر آمادہ کیا اورلوگوں نے پیار محبت سے رسپانس دیا، حکومت نے موٹرسائیکلوں کے لئے 14 لاکھ سیفٹی راڈ مفت دیئے، لاہور کے عوام نے حکومت کے ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا، پہلی مرتبہ پتنگ بازی کے دوران ڈور سے گلا کٹنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، پنجاب پولیس میں مزید اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے لوگ بسنت منانے لاہور آئے ،کراچی، کے پی کے،کشمیر اور گلگت بلتستان سے لوگ آئے اوربسنت کی خوشیاں منائیں، لاہور کے لوگوں کی چھتیں ہی نہیں بلکہ دل بھی جڑے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میری لئے خوشی کا باعث ہے کہ لوگ اختلافات بھلا کر ایک دوسرے سے جڑ گئے، جنریشن زی نے منفی رویوں کو چھوڑ کر مثبت کردار کو اپنایا، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، اپنے مفادات کے لئے ہڑتال کی کال دی گئی، پی ٹی آئی کی عیاری نہیں چلی، پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زیرو شٹر ڈاؤن اور زیرو پہیہ جام تھا، پنجاب میں زیرو ہڑتال تھی، اتوار کے دن لاہور میں دکانیں ویسے ہی مکمل طور پر بند ہوتی ہیں، عوام نے انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔
یہ بھی دیکھیں: لاہور میں تین روز کے دوران 9 لاکھ گاڑیوں کی انٹری کا ریکارڈ
انہوں نے کہا کہ بسنت کے دنوں میں 26 لاکھ افراد نے مفت ٹرانسپورٹ سے فائدہ اٹھایا، 10 لاکھ گاڑیاں لاہور میں بسنت کے موقع پر داخل ہوئیں، لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی، لاہوریوں کے چہرے پر خوشی دیکھ کر بہت اچھا لگا، بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی بے حد مشکور ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل نے پہلی بار لاہور کی کھلی فضا میں محفوظ بسنت منائی، اوپر سے نیچے تک سٹریٹ وینڈر نے بھی کمائی کی، رمضان سے پہلے بسنت کا تہوار لوگوں کے لئے کمائی کا اچھا ذریعہ بنا، 10لاکھ گاڑیاں داخل ہونے کے باوجود لاہور میں ٹریفک کا انتظام کمال تھا۔
ہڑتال کی کال آئی، مگر اتوار کے دن ہونے کے باوجود لاہور اور پنجاب میں کوئی اثر نہیں ہوا۔ عوام نے شٹر ڈاؤن، پہیہ جام اور نیگیٹیو پروٹیسٹ کی کال کو نظرانداز کیا اور پازیٹو رویہ اپنایا۔ جو کلچر بدتمیزی، الزام تراشی اور فتنہ کا تھا، اسے عوام نے مسترد کر دیا۔
— PMLN (@pmln_org) February 9, 2026
وزیراعلی پنجاب مریم نواز… pic.twitter.com/FpjdPnzD4U
مریم نواز نے کہا کہ 200کلینک آن ویل اور 25 فیلڈ ہسپتال عوام کی خدمت کے لئے موجود تھے، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری نادیہ ثاقب کو مبارکباد دیتی ہوں، سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہت اچھا کام کیا۔
لاہور نے تین دنوں میں جو خوشیاں منائیں، انہیں دیکھ کر میں بہت خوش ہوئی۔ 25 سال بعد چھتوں پر لوگ اپنے بچوں اور فیملیز کے ساتھ خوشیاں منا رہے تھے۔ جین زی کے بچے بھی اندرون لاہور کے کلچر اور ٹریڈیشنز کو محسوس کر سکے، جو انہیں پہلے معلوم نہیں تھا۔
— PMLN (@pmln_org) February 9, 2026
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف pic.twitter.com/nQGWz5EeGm
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ بسنت کے موقع پر گھروں سے نکلے،اس کے باوجود خواتین کی ہراسانی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، 5 فروری کو رات 12بجے تک کوئی پتنگ آسمان میں نہیں تھی اور12 بجے کے بعدآسمان میں پتنگوں کی بہار تھی، مجھے ریکویسٹ آئی کہ پتنگ بازی کا وقت بڑھا دیں میں نے صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا۔
اس کو بھی پڑھیں: عمران خان کے بھانجے شاہریز خان بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے، دھماکے بعد اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر دیں،مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، خودکش حملے پر ہم سب رنجیدہ ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والا بم دھماکہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ اس پر ہم سب غمگین ہیں۔ شہداء کے درجات بلند ہوں۔ ان کے اہل خانہ کو صبر ملے۔ اس واقعے پر بسنت کی تمام سرگرمیاں منسوخ کی گئیں۔ قوم کا عزم ہے کہ امن دشمن عناصر کو ناکام بنایا جائے گا۔ ہم خوف میں مبتلا نہیں ہوں گے۔ ہم حالات پر… pic.twitter.com/VUSfh0sPYs
— PMLN (@pmln_org) February 9, 2026