لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت، وزیراعلیٰ نے نوید سنا دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعد صوبے کے دیگر شہروں کے لئے بھی بسنت کی نوید سنا دی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعد صوبے کے دیگر شہروں کے لئے بھی بسنت کی نوید سنا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے ایک پیغام میں بسنت کے موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا خوشی ہے کہ لاہور والو ں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی، لاہور آج بہت خوش ہے،میں بھی بہت خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا، خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا، کھابے کھائے گئے پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی یہی خوشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا بسنت تقریبات کے وقت میں توسیع کا اعلان

مریم نواز نے کہا کہ مقررہ سائزاور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں ، چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی، لاہور بھر میں دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے ، چھتوں پر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پیشگی اقدامات مؤثر ثابت ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا، آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے، عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں، بسنت کے دوران لبرٹی اور اندرون شہر سمیت ہر علاقے میں 200کلینک آن ویلز اور 21فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں