پولیس نے ندیم نانی والا کو کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
گزشتہ سے پیوستہ روز ٹک ٹاکر ندیم مبارک کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد فاہد الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری ملازم کو دھمکانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک لگژری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ندیم مبارک عرف نانی والا نے گاڑی روکنے کے بجائے ون وے پر بھگا دی، پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا۔
How police chased and arrested Nadeem Nani wala See this video:#Nadeemnaniwala #nadeemmubarak #Tiktoker pic.twitter.com/2FArXYLGXY
— Bilal khokhar (@Bilalkh1994) June 8, 2026
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد ابتدا میں انہیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا، تاہم کچھ دیر بعد حوالات میں بند کر دیا گیا، رات بھر ان سے ملاقات کے لیے کوئی شخص نہیں آیا۔
بعد ازاں عدالت نے ندیم نانی والا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ندیم نانی والا عدالت پیش، ضمانت منظور، مقدمہ خارج
اب سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ندیم مبارک کی گاڑی ڈیفنس کے علاقے میں موجود ہے اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے ان کا پیچھا کر رہی ہے، ندیم مبارک اپنے گھر کے باہر جا کر رکتے ہیں جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔