ندیم نانی والا عدالت پیش، ضمانت منظور، مقدمہ خارج

معروف ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا انفلوئنسر ندیم نانی والا کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published June, 7 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا انفلوئنسر ندیم نانی والا کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ندیم نانی والا کو پولیس سرکاری گاڑی کے بجائے ان کی ذاتی گاڑی میں عدالت لائی جبکہ پولیس اہلکار بھی ملزم کے ہمراہ اس کی پرائیویٹ گاڑ ی میں ہی عدالت پہنچے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات گرفتار کیے گئے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

بعد ازاں عدالت نے ندیم نانی والا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد فاہد الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ، کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری ملازم کو دھمکانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ٹک ٹاکر ندیم عرف نانی والا کیخلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک لگژری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ندیم مبارک عرف نانی والا نے گاڑی روکنے کے بجائے ون وے پر بھگا دی، پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد ابتدا میں انہیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا، تاہم کچھ دیر بعد حوالات میں بند کر دیا گیا، رات بھر ان سے ملاقات کے لیے کوئی شخص نہیں آیا۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▼ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.94 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.31 ▼ 1.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.14 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,142 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,964 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 369,375 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 316,607 ▲ 7
Silver Per Tola 6,060 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▲ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں