یوم آزادی پر عوام کو مسلسل 3 چھٹیوں کا تحفہ
یوم آزادی پر شہروں کو مسلسل تیں روز چھٹیاں میسر آئےگی/فوئل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published July, 27 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اگست میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی عوام کو مسلسل تین روز چھٹیاں میسر آئیں گی، جس سے سیرو تفریح اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع ملے گا
رواں سال 14 اگست بروز جمعہ یوم آزادی کی سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ اس کے فورا بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح شہریوں کو مسلسل تین روز آرام اور تفریح کا موقع میسر آئے گا۔
عام طور پر لگاتار تعطیلات کے دوران لوگ اہل خانہ کے ساتھ سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں، سفری منصوبے بناتے ہیں یا مختلف تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ
تاہم یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم کشائی، خصوصی تقریبات، ریلیاں اور جشن آزادی کی رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ شہری بھی اپنے گھروں، بازاروں اور شاہراہوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجائیں گے