یوٹیوبر رجب بٹ ارب پتی بن گئے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات

رجب بٹ
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے نجی پوڈکاسٹ میں اپنی مجموعی دولت سے متعلق کھل کر بات کی/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 27 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے پہلی بار اپنی مجموعی دولت سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے راجب بٹ سے پوچھا کہ آپ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر راجب بٹ نے پہلے میزبان سے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ کو ارب پتی اور کروڑ پتی میں فرق معلوم ہے جس پر مثبت جواب ملنے کے بعد رجب بٹ نے بتایا کہ الحمداللہ میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا۔

راجب بٹ نے کہا کہ میری مجموعی دولت 100 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور میں اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  بشریٰ انصاری نے یوٹیوب آمدنی سے متعلق حقیقت بتا دی

انہوں پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقام راتوں رات نہیں ملا بلکہ اس کے پیچھے 12 سال کی مسلسل محنت، لگن اور جدوجہد ہے۔

واضح رہے کہ راجب بٹ پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کم عرصے میں سوشل میڈیا پر زیادہ مقبولیت حاصل کی جبکہ اپنی شاہانہ طرزِ زندگی، مہنگی گاڑیوں، قیمتی گھڑیوں، غیر ملکی دوروں اور پرتعیش شادی کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی آمدن کا بڑا حصہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں سے حاصل ہوتا ہے
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.81 ▲ 0.71
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,133 ▲ 373
Gold 22K Per Tola 386,955 ▲ 342
Gold 21K Per Tola 369,366 ▲ 326
Gold 18K Per Tola 316,600 ▲ 279
Silver Per Tola 6,060 ▲ 71
Platinum Per oz (USD) 1,593 ▼ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں