بشریٰ انصاری نے یوٹیوب آمدنی سے متعلق حقیقت بتا دی
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی کمائی کے بارے میں کیے جانے والے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔
بشریٰ انصاری گزشتہ کچھ عرصے سے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ زندگی، سفر اور مختلف سرگرمیوں پر مبنی وی لاگز بھی بنا رہی ہیں۔ ان کا یوٹیوب چینل ناظرین میں مقبول ہو رہا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی کے حوالے سے لوگوں کے اندازے حقیقت سے کہیں زیادہ ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ ایک یوٹیوب وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے نادیہ خان کے اصرار پر وی لاگنگ کا آغاز کیا، جبکہ جویریہ نے بھی انہیں اس میدان میں آنے کیلئے بھرپور حوصلہ دیا، دونوں نے نہ صرف رہنمائی کی بلکہ مستقل تعاون بھی کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے وی لاگز بناتی رہی ہیں، تاہم آسٹریلیا کے دورے کے دوران مصروفیات کی وجہ سے یہ سلسلہ کچھ عرصے کیلئے رک گیا تھا۔
اب انہوں نے دوبارہ وی لاگنگ شروع کر دی ہے اور جلد کینیڈا روانہ ہو رہی ہیں، جہاں سے بھی وہ اپنے مداحوں کیلئے نئی ویڈیوز شیئر کریں گی۔
بشریٰ انصاری نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ یوٹیوب سے ماہانہ 10 ہزار ڈالر کماتی ہیں، حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے اور اس قسم کی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر معاز صفدر کو متنازع بیان مہنگا پڑ گیا، مقدمہ درج
انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری، شوٹنگ اور دیگر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ مستقل وی لاگنگ کرنا آسان کام نہیں، اس لیے یوٹیوب کو مکمل وقت دینا ہر فنکار کیلئے ممکن نہیں ہوتا۔