مشہور ٹک ٹاکر ندیم عرف نانی والا کیخلاف مقدمہ درج

Nadeem Mubarak Case
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published June, 7 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ندیم مبارک جو سوشل میڈیا پر نانی والا کے نام سے شہرت رکھتے ہیں،ان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، لاپرواہی سے گاڑی چلانے، سرکاری امور میں مداخلت اور سرکاری ملازمین کو دھمکانے سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق دورانِ چیکنگ ایک لگژری گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کے بجائے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو ون وے سڑک پر دوڑا دیا، مذکورہ گاڑی پر نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی، جس کے باعث اسے روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ جب پولیس اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا تو مبینہ طور پر ملزم نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش بھی کی، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ واقعے کے بعد ٹریفک پولیس کی مدعیت میں باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈیفنس سی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ٹریفک حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں چلانے، غیر معیاری نمبر پلیٹس استعمال کرنے اور غیر قانونی طور پر نیلی یا سبز بتی لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار جیمز ہینڈی قاتلانہ حملے میں ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبے یا حیثیت سے ہو۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▼ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.94 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.31 ▼ 1.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.14 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,142 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,964 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 369,375 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 316,607 ▲ 7
Silver Per Tola 6,060 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▲ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں