معروف اداکار جیمز ہینڈی قاتلانہ حملے میں ہلاک

James Handy Death
فائل فوٹو
Updated | Published June, 6 2026 |
لاس اینجلس:(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار جیمز ہینڈی کے قتل کی خبر نے مداحوں اور فلمی دنیا کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔

مشہور فلموں ٹاپ گن: میورک اور جمناجی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے 81 سالہ اداکار کو لاس اینجلس میں ان کے گھر کے اندر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔ جیمز ہینڈی کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے کے سلسلے میں 44 سالہ مائیکل گلیڈھل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس پر قتل کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خود حکام سے رابطہ کیا اور اعترافی انداز میں بتایا کہ وہی شخص ہے جسے پولیس تلاش کر رہی تھی، ملزم نے دورانِ گفتگو کہا کہ اس نے گناہ کے انسان کو قتل کیا ہے

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ملزم کی ضمانت 20 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا اور جیمز ہینڈی اس کی والدہ کے دوست تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار حماد شعیب کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں

 

 

 

واضح رہے کہ نیویارک میں پیدا ہونے والے جیمز ہینڈی کئی دہائیوں تک فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا اہم حصہ رہے۔ وہ 1995 کی مشہور فلم جمناجی میں ایک یادگار کردار کے باعث شہرت حاصل کر گئے تھے، جبکہ 2022 کی بلاک بسٹر فلم ’’ٹاپ گن: میورک‘‘ میں بھی نظر آئے۔