جیل میں عالیہ حمزہ پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملی :سلمان اکر م راجہ
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان میں بتایا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 28 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملی ہے۔
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ کی فی الفور شفاف تحقیقات کی جائیں، حملہ آور اور ذمہ دار عملہ کیخلاف مقد مات درج کئے جائیں، عدالت میں ان کے طبی معائنے اور تحفظ کی درخواست دائر کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹادی
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صحافی نے الزام عائد کیا کہ جیل میں 2 خواتین نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور کارکن فلک جاوید کے گلے دبانے کی کوشش کی، حملہ آور خواتین مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) زندہ باد اور مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگا رہی تھیں تاہم اس دعوے کی کسی سرکاری ادارے یا جیل انتظامیہ نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔