سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹادی

سپریم کورٹ میں پرویزالہٰی ضمانت کیس کی سماعت
سپریم کورٹ نے پرویزالہٰی کی ضمانٹ خارج کرنے کی اپیل نمٹا دی/فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 28 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹا دی۔


مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی پنجاب میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ملزمان پیش نہ ہوں تو ٹرائل کورٹ ضمانت خارج کرسکتی ہے۔

حکومتی وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان نے 18 مرتبہ التواء لیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ملزمان ٹرائل میں حاضر کیوں نہیں ہو رہے؟

وکیل علی ظفر نے کہا کہ پراسیکیوٹر کی بات حقائق کے برعکس ہے، پرویز الہٰی ایک سال جیل رہے، ابھی تک چارج فریم نہیں ہوا نہ کوئی شواہد پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :سابق چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر پرویز بٹ وفات پا گئے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ شواہد پیش کرنا پراسیکیوشن کا کام ہے، عدالت میں ملزمان کی حاضری لازمی ہے، قانون سے غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہدایت دی کہ ٹرائل کورٹ دو ہفتوں کے اندر کیس کی سماعت کرے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▼ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.94 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.31 ▼ 1.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.14 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,142 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,964 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 369,375 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 316,607 ▲ 7
Silver Per Tola 6,060 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▲ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں