رمضان المبارک: سب سے طویل اور مختصر روزہ کن ممالک میں ہوگا؟ جانیے
Ramadan 2026 fasting hours
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے روحانی مسرت اور عبادت کا خاص موقع ہوتا ہے۔

رمضان 2026 کی آمد میں اب صرف ایک ہفتہ باقی ہے اور اس کے ساتھ ہی مختلف ممالک میں روزوں کے دورانیے سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں، جو جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث ایک دوسرے سے خاصی مختلف ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق شمالی نصف کرے کے بعض ممالک میں روزے کا دورانیہ دنیا میں سب سے زیادہ ہوگا۔ روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ اوسطاً 16 گھنٹے تک رہے گا، جبکہ بعض شمالی علاقوں میں یہ مدت 18 سے 20 گھنٹے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ ان طویل اوقات کی وجہ وہاں دن کا غیر معمولی طور پر طویل ہونا ہے۔

دوسری جانب جنوبی نصف کرے کے ممالک میں روزے نسبتاً مختصر ہوں گے۔ برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا میں روزے کا دورانیہ تقریباً 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جسے دنیا کے مختصر ترین روزوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل برسنے کو تیار،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ذہن نشین رہے کہ ایسے علاقوں میں جہاں دن یا رات غیر معمولی حد تک طویل ہوں، وہاں کے مسلمان شریعت کی اجازت کے مطابق مکہ مکرمہ یا کسی قریبی معتدل شہر کے اوقات کو اپنا سکتے ہیں، تاکہ روزہ رکھنے میں آسانی ہو۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک 2026 کا آغاز 19 فروری کو متوقع ہے، تاہم رویتِ ہلال کی صورت میں یہ 18 فروری کو بھی شروع ہو سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں