عید پر نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟
Eid currency notes Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے واضح کر دیا ہے کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹس عید پر دستیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کی منظوری اور پرنٹنگ کے عمل میں وقت درکار ہے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹس کا ڈیزائن اس وقت کابینہ کے پاس موجود ہے، تاہم منظوری کے بعد پرنٹنگ اور مارکیٹ میں فراہمی ایک طویل عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹس میں جدید ترین سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے عام شہری بھی باآسانی پہچان سکے گا کہ نوٹ اصلی ہے یا نقلی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید انکشاف کیا کہ تین ممالک کے بڑے بینکس پاکستان میں اپنے بینکس کھولنے کے خواہشمند ہیں اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، تاہم اس مرحلے پر ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔

شرح سود سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ شرح سود میں کمی سے حکومت کو براہِ راست بچت ہوتی ہے، شرح سود کم ہونے سے اسٹیٹ بینک کے منافع میں کمی آتی ہے، جبکہ یہی منافع حکومت کو منتقل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اسٹیٹ بینک نے حکومت کو 2400 ارب روپے منافع کی صورت میں دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سول جج نوکری سے فارغ

ترسیلات زر کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر مقررہ ہدف سے تجاوز کرنے کی توقع ہے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں سے 42 ارب ڈالر تک ترسیلات آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہیں گی، جس کی بڑی وجہ چاول کی برآمدات میں نمایاں کمی ہے، جبکہ نان فوڈ ایکسپورٹ میں 5 سے 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں