پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر مشال یوسفزئی کے پارٹی پالیسی سے متضاد بیانات پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر مشال یوسفزئی کے پارٹی پالیسی سے متضاد بیانات پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

کے پی ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا مشال یوسفزئی کے خلاف ایکشن لیں گے، عمران خان کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ کیا آپ کو پورے ملک میں جملے کسنے کیلئے کوئی اور نہیں ملا سوائے بانی کے خاندان کے، میں نے بڑا واضح کہہ دیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے خلاف بولنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: والد سے ملاقات کی اجازت کیلئے حکومت ویزا جاری نہیں کر رہی، قاسم خان

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی سیاسی قوت ہے، سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، اگر میں چیئرمین ہوں تو ایک سیاسی ورکرکا بھی حق ہے کہ وہ مجھ سے اختلاف کرے۔

انہوں نے بتایا کہ آٹھ فروری کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے، پورے ملک سے عوام کو احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے، خیبرپختونخوا یا پنجاب کی تخصیص نہیں، پورے ملک میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا 8 فروری کا احتجاج پر امن ہو گا، آٹھ فروری کا دن جمہوریت کے لیے ایک بڑا سیاہ دن ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں