والد سے ملاقات کی اجازت کیلئے حکومت ویزا جاری نہیں کر رہی: قاسم خان
Imran Khan Sons Statement
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کیلئے پاکستان آنا چاہتے ہیں، تاہم حکومت جان بوجھ کر ان کے ویزوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں قاسم خان نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے تنہائی میں قید ہیں، اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے، مگر انہیں آزاد اور غیر جانبدار طبی سہولیات تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد کی بگڑتی ہوئی صحت پورے خاندان کیلئے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن چکی ہے۔

قاسم خان کا کہنا تھا کہ کسی قیدی کو مناسب علاج سے محروم رکھنا ظلم کے مترادف ہے، جبکہ بچوں کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا اجتماعی سزا کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال ناقابلِ تلافی نقصان کی طرف جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف نے علیمہ خان کے بیان کو ملکی سالمیت کیخلاف قرار دیدیا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے بھائی صرف اپنے والد کی خیریت جاننے اور ان سے ملاقات کے خواہاں ہیں، لیکن ویزا نہ ملنے کے باعث یہ بنیادی حق بھی ان سے چھینا جا رہا ہے۔ قاسم خان نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور اپنی آواز بلند کریں۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو فوری طور پر مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اہلِ خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں