اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے زیر نگرانی چلنے والا 2026 کے عالمی خدمت پروگرام نے پاکستانی شہریوں سے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں، پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوان اور پیشہ ور افراد عالمی، قومی اور آن لائن سطح پر مختلف منصوبوں میں خدمات انجام دے سکیں گے اور اپنے شعبے میں مہارت حاصل کریں گے۔
بین الاقوامی سطح پر شامل افراد کو دیگر ممالک میں تعینات کیا جائے گا جہاں وہ تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور حکمرانی جیسے شعبوں میں اپنی مہارت استعمال کریں گے۔
قومی سطح پر نوجوان پاکستان میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ، امن اور سماجی ترقی کے منصوبوں میں حصہ لیں گے جبکہ آن لائن حصہ لینے والے دنیا کے کسی بھی کونے سے پروجیکٹس میں تعاون کر کے الیکٹرانک سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں آج رات اہم شاہراہیں بند رہیں گی
اس پروگرام کے دوران شرکاء کو ماہانہ وظیفہ، ریائش، خوراک اور مقامی سفر کی سہولت، سفری اخراجات، بیمہ، سالانہ اور بیماری کی چھٹیاں، تربیتی ورکشاپس اور اسائنمنٹ مکمل ہونے پر ریزیٹلمینٹ الاونس جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ہر اسائنمنٹ کے لیے اہلیت اور شرائط مختلف ہیں اس لیے دلچسپی رکھنے والے امیدوار یونائیٹڈ نیشنز وولنٹیئر کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر تفصیلات اور درخواست فارم دیکھ سکتے ہیں۔