کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ موٹرسائیکل منفرد ڈیزائن، بہتر ین کارکردگی اور روزمرہ کی سہولت کو یکجا کرتی ہے اور صارفین سے "رائیڈ دی کول" کا تجربہ کریں۔
ہونڈا کے مطابق سی بی 125 ایف برانڈ کی معروفیت، قابل اعتماد کارکردگی اور رائیڈنگ ہیرٹیج کو آگے بڑھاتی ہے، اس بائیک کے فیچرز صارفین کو آرام، اسٹائل اور اعتماد فراہم کریں گے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ در حقیقت یہ اپ ڈیٹ زیادہ تر ظاہری نوعیت کی ہے اور اس میں کارکردگی یا ڈیزائن میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی، یہ رویہ کمپنی کی حالیہ پالیسی کے مطابق ہے، جہاں دیگر ماڈلز میں معمولی تبدیلیوں کو نئے ماڈل کے طور پر مارکیٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسان ماہانہ اقساط پر سوزوکی گاڑی حاصل کرنے کا سنہری موقع
پاکستان میں موٹرسائیکل کی بڑھتی ہوئی مانگ اور قیمتوں کے پیش نظر، صارفین اب حقیقی اپ گریڈز اور بہتری کی توقع رکھتے ہیں، نہ کہ صرف ظاہری تبدیلیوں کی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ صرف ظاہری تبدیلیاں صارفین کے لیے حقیقی قدر فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہیں اور رائیڈنگ کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد نہیں دیتیں۔
سی بی 125 ایف اور 125 سی سی ہونڈا سیگمنٹ میں ایک نئے آپشن کے طور پر موجود تو ہیں مگر جو خریدار حقیقی جدت یا اہم اپ گریڈیشن کے خواہاں ہیں، انہیں یہ ماڈل کچھ حد تک مایوس کن لگ سکتا ہے۔