آسان ماہانہ اقساط پر سوزوکی گاڑی حاصل کرنے کا سنہری موقع
مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی ) نے نئی سوزوکی گاڑیوں کے لیے کار فور یو اور فلیٹ فوریو پلیٹ فارمز کے ذریعے آٹو فنانسنگ پروگرام لانچ کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک)مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی ) نے نئی سوزوکی گاڑیوں کے لیے کار فور یو اور فلیٹ فوریو پلیٹ فارمز کے ذریعے آٹو فنانسنگ پروگرام لانچ کر دیا۔

اس سکیم کے تحت صارفین سوزوکی کی مسافر اور کمرشل گاڑیوں کے لیے مالی معاونت حاصل کر سکیں گے جس کے لیے منظم قرض کی شرائط اور ضوابط لاگو ہوں گے۔

فنانسنگ کی شرائط اور اخراجات:

اس پروگرام کے تحت مارک اپ ریٹ ایک سالہ KIBOR کے ساتھ 3 فیصد جبکہ انشورنس کی قیمت 1.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

ایم سی بی کار فور یو فنانسنگ کے تحت اہل صارفین کو ذاتی گاڑی کے لیے تین سال تک کی آسان ماہانہ اقساط کی سہولت فراہم کرے گا جس کے تحت ذاتی گاڑی کے حصول کیلئے فنانس کی حد 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بڑے بیڑے کی خریداری کے لیے ایم سی بی فلیٹ فاریو فنانسنگ کی حد 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

ترجیحی ڈیلیوری اور مدت:

اس فنانسنگ آپشن میں پروگرام کے تحت سوزوکی گاڑیاں خریدنے والے صارفین کے لیے ترجیحی ڈیلیوری کی سہولت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے پاکستان میں نئی گاڑی فرونکس متعارف کرا دی

ایم سی بی بینک کے مطابق اپنی گاڑی لینے کے خواہشمند افراد اس آفر سے 31 مارچ 2026 تک مستفید ہو سکیں گے تاہم یہ آفر حاصل کرنے کے لیے بینک کی معیاری شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں