سوزوکی نے پاکستان میں نئی گاڑی فرونکس متعارف کرا دی
معروف آٹو موبائل کمپنی سوزوکی نے پاکستان میں اپنی سب سے بڑی اور مہنگی گاڑی سوزوکی فرونکس متعارف کرا دی۔
سوزوکی کی نئی گاڑی سوزوکی فرونکس کی فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) معروف آٹو موبائل کمپنی سوزوکی نے پاکستان میں اپنی سب سے بڑی اور مہنگی گاڑی سوزوکی فرونکس متعارف کرا دی۔

کراچی میں سوزوکی کی نئی کمپیکٹ ایس یو وی فرونکس کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، جس نے خریداروں میں ایک نئی دلچسپی پیدا کر دی، وٹیارا کو مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا رہا تھا لیکن اب کمپنی اس بولڈ لانچ کے ساتھ مضبوط واپسی کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے۔

لوکل اسمبلی کی حکمتِ عملی

فرونکس، سوزوکی کی اب تک کی سب سے بڑی اور مہنگی گاڑی ہے، یہ کمپنی کی پہلی لوکل اسمبلڈ ایس یو وی بھی ہے، کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ درآمدی وٹیارا کے مسائل کو حل کرنا ہے، جسے زیادہ قیمت اور اسپیئر پارٹس کی کمی کا سامنا تھا۔

اب کمپنی کا ہدف ہے کہ پاکستان کے اندر اسمبلی کے ذریعے بہتر قیمت، زیادہ سہولت اور کم خرچہ مرمت کی سہولت فراہم کرے۔

سوزوکی کمپنی مقامی طور پر اسمبلی کے ذریعے دوبارہ مارکیٹ کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے، فرونکس گاڑی کی خصوصیات جدید اور عملی دکھائی دیتی ہیں جو خریدار وں کی دلچسپی کو بڑھا رہی ہیں لیکن گاڑی کی حتمی قیمت ہی اس کا مستقبل طے کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پہلے ہی مضبوط مقابلے موجود ہیں، اس لیے سوزوکی کو محتاط رہنا ہو گا، فی الحال لوگ اس گاڑی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

مارکیٹ مقابلہ

سوزوکی فرونکس مارکیٹ میں مقابلے کیلئے تیار ہے، جہاں اس کا براہِ راست مقابلہ ہونڈا ایچ آر وی، کیا سٹونک اور ٹویوٹا کرولا کراس سے ہو گا۔

اگرچہ سوزوکی نے تاحال فرونکس کی قیمت ظاہر نہیں کی، مگر ابتدائی اسپیکس اور خصوصی تصاویر نے خریداروں میں بے چینی اور تجسس بڑھا دیا ہے۔

اسپیکس اور خصوصیات کی تفصیل

• سائز: 3995 x 1765 x 1550 ملی میٹر

• وہیل بیس: 2520 ملی میٹر

• انجن: 1.5 لیٹر

• آؤٹ پٹ: 103 ہارس پاور، 138 این ایم ٹارک

• گیئر باکس: 4-اسپیڈ آٹومیٹک

• فیول ٹینک: 37 لیٹر

• لگج کیپیسٹی (سیٹس فولڈ کرنے پر): 605 لیٹر

• 16 انچ الائے رمز

اندرونی فیچرز اور سیکیورٹی

• 9 انچ ٹچ اسکرین (اینڈرائیڈ آٹو، ایپل کار پلے)

• ڈیجیٹل کلائمٹ کنٹرول

• ریئر اے سی وینٹس

• وائرلیس چارجر

• اسٹیئرنگ کنٹرول

• کی لیس انٹری

• پنش اسٹارٹ

• ریئر یو ایس بی پورٹس

• سیکیورٹی فیچرز میں شامل ہیں:

• چھ ایئر بیگز

• اے بی ایس

• وہیکل اسٹیبلٹی اسسٹ

• ہِل ہولڈ کنٹرول

• 360 ڈگری کیمرا

• پارکنگ سینسرز