بی آئی ایس پی: قسط 13,500 روپے سے بڑھا کر 14,500 روپے کر دی گئی
Benazir Income Support Programme
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سہ ماہی کے لیے رقم 13,500 روپے سے بڑھا کر 14,500 روپے کر دی گئی ہے، اس فیصلے سے ملک بھر میں رجسٹرڈ لاکھوں خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔

حکام کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے گھریلو اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، اسی لیے مستحق خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز راشن کارڈ: 10 ہزار وصول کرنے کا طریقہ

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی سہ ماہی امداد کو 10,500 روپے سے بڑھا کر 13,500 روپے کیا گیا تھا۔ اب نئی رقم کے ساتھ حکومت نے مزید ریلیف فراہم کیا ہے۔

اس منصوبے کا ابتدائی مقصد غریب خاندانوں کو معاشی سست روی، خوراک کے بحران اور مہنگائی کے اثرات سے بچانا تھا۔ طویل مدت میں اس کا ہدف انتہائی غربت کا خاتمہ اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ نئی بی آئی ایس پی کفالت سہ ماہی قسط موجودہ ادائیگی مرحلے میں مستحق خواتین کو فراہم کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں