پی ایس ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہو گی۔
حکام کے مطابق ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق حاصل کرنے کے لیے کل 5 بولی دہندگان میں مقابلہ ہو گا ، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر 6 کمپنیوں کی جانب سے بولیاں جمع کرائی گئیں جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ پڑتال کے بعد 5 کمپنیوں کو بولی کے عمل میں شریک ہونے کا اہل قرار دیا گیا ہے، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے، ان بولی دہندگان میں ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ کے مکمل نام کا اعلان
علی ترین کے علاوہ ولی ٹیک اور ایم نیکسٹ اینک نامی کمپنیاں بھی نیلامی کے عمل میں شریک ہوں گی، یہ دونوں کمپنیاں گزشتہ ماہ حیدرآباد اور سیالکوٹ فرنچائز کی نیلامی میں حصہ لے چکی ہیں مگر ٹیم کو خریدنے میں ناکام رہی تھیں۔
اس کے علاوہ سی ڈی وینچر اور پارٹیکل ایگنائٹ نامی کمپنیوں نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی نیلامی میں شرکت کی ہے جس سے ملتان سلطانز کی نیلامی کا مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔
Auction² 👀
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2026
Multan Team Auction | 9 February 2026 |
📍 Lahore#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/lLdfdUgEtm
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے پہلے ملتان سلطانز کے معاملات خود دیکھنے اور بعد ازاں فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔