پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ کے اونرکامل خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ویڈیو کے ذریعے "سیالکوٹ سٹالینز" کے نام کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ میں مزید رنگ بھرنے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ بھی نئی ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
From the heart of Sialkot,
— Sialkot Stallionz (@PSLStallionz) January 21, 2026
a name that carries resilience and pride.
Introducing Sialkot Stallionz. 🐎🔥#SialkotStallionz pic.twitter.com/MCyDxyS8Eg
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی دوسری ٹیم حیدرآباد کی جانب سے ابھی ٹیم کا حتمی نام سامنے آنا باقی ہے، واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والی بڈنگ کے دوران اوزی ڈویلپرز نے ایک ارب 85 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دے کر پی ایس ایل کی 8 ویں ٹیم خرید ی تھی اور ٹیم کے نام کے لئے سیالکوٹ کا انتخاب کیا تھا جبکہ پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس نامی کمپنی نے حیدرآباد کے نام سے ایک ارب 75 کروڑ میں خریدی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں سیالکوٹ 185، حیدرآباد 175 کروڑ میں فروخت
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کے مالکان کے ساتھ حیدرآباد اور سیالکوٹ کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ اگلے دس سال میں پی ایس ایل کو بہت آگے لے جانا ہے، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، نئی فرنچائز کے مالکان نے پی سی بی پہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کے لیے مشکور ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے، جن لوگوں نے اس عمل میں حصہ لیا ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ اعتماد پاکستان پہ اعتماد ہے، کرکٹ سے لگاؤ اور پاکستان سے محبت کا اظہار ہے، ہم سب مل کر اس ملک کو وہاں تک لے کر جائیں گے جو ہم نے ذہن میں خاکہ بنا رکھا ہے۔