ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ موٹرویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی) کی حدِ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، موٹرویز پر مسافر بردار گاڑی (پی ایس وی) اور مال بردار گاڑی (ایچ ٹی وی) کی حدِ رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس ترجمان نے کہا کہ ہائی ویز پر کار اور الائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی) کی حدِ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی جبکہ ہائی ویز پر مسافر بردار گاڑی (پی ایس وی) اور مال بردار گاڑی (ایچ ٹی وی) کی حدِ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول مفت دینے کا اعلان
ترجمان کا کہنا تھا کہ حدِ رفتار میں یہ تبدیلی وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق توانائی کے مؤثر استعمال اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر کی گئی ہے، نئی حدِ رفتارسے متعلق نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس نے ملک بھر میں آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔