خواجہ آصف نے علیمہ خان کے بیان کو ملکی سالمیت کیخلاف قرار دیدیا
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف قرار دے دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف قرار دے دیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے بیان دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر رہا نہیں ہوتے تو ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مل کر صوبہ خیبرپختونخوا کو بند کردینا چاہئے، صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ ہو یا خیبرپختونخوا کے حالات، ہم مشکل اور چیلنجنگ حالات سے گزر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجی جوان مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، جیسے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ان تمام چیلنجز سے بھی سرخرو ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کاکردار تاریخ کے اس موڑ پر کھل کر سامنے آچکا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت ملک اور صوبہ خیبرپختونخوا کو خدانخواستہ کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے وارنٹ منسوخ بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنیکا حکم

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر صوبہ خیبرپختونخوا وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ رکھنا چاہتا ہے تو اس جماعت کو یہ بھی قابل قبول نہیں ہے، اس جماعت کی تمام تر سیاست بانی پی ٹی آئی کی قید سے شروع ہو کر اسی پرہی ختم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے، یہ نہ میری اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی اور اس کے خاندان کے جاگیر ہے، پاکستان 25 کروڑ عوام کا ملک ہے اور اس عوام کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے بانی پی ٹی آئی کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قانون کا سامنا کرنا چاہئے ، جو گرہیں انہوں نے ملک کیلئے باندھی تھیں آج وہ ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں، اس جماعت کو پاکستان کے حقیقی مسائل اور شہداء کی لازوال قربانیوں پر بات کرنے کی کبھی توفیق نہیں ہوئی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں