علیمہ خان کے وارنٹ منسوخ بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنیکا حکم
عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ جبکہ ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ جبکہ ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔

علیمہ خان اپنے وکیل محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے، عدالت پیش ہونے پر ملزمہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔

دوران سماعت علیمہ خان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل ملک نے نے استغاثہ کے مزید 3 گواہان پر جرح مکمل کر لی، گواہان میں سب انسپکٹر نعمان عزیز، اے ایس آئی آصف علی اور کانسٹیبل آصف شامل ہیں، وکیل صفائی اب تک مقدمے میں مجموعی طور پر 13 گواہان پر جرح مکمل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان حملہ، سہیل آفریدی کی شناخت بارے رپورٹ جاری

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا جبکہ نادرا حکام سے ملزمہ کا شناختی کارڈ ڈی فریز کرنے کے حوالے سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا ہے۔

دریں اثناء علیمہ خان کے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کے بعد عدالت اے ٹی سی راولپنڈی نے علیمہ خان و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس پر درج مقدمہ کی مزید سماعت 9 فروری بروز پیر تک ملتوی کردی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں