ریڈیو پاکستان حملہ: سہیل آفریدی کی شناخت بارے رپورٹ جاری
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ریڈیو پاکستان پشاور پر حمل کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی و دیگر ملزمان کی شناخت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ریڈیو پاکستان پشاور پر حمل کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی و دیگر ملزمان کی شناخت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔

نادرا رپورٹ کے مطابق ملزمان کی شناخت فیشل ریکگنیشن سسٹم (ایف آر ایس) کے ذریعے کی گئی، جس کے لیے پانچ فولڈرز پر مشتمل یو ایس بی موصول ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یو ایس بی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ، عامر چمکنی، عرفان سلیم، کامران اور تیمور جھگڑا کے نام کے فولڈرز تھے اور ان فولڈرز کے مذکورہ ناموں کے ساتھ پروفائل پیکچرز بھی تھیں۔

نادرا نے بتایا کہ ایف آر ایس سسٹم کے ذریعے ممکنہ طور چہرے کی شناخت قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ میچ ہوئی جبکہ گراؤنڈ کی تصدیق لازمی ہے جو یو ایس بی خط کے ساتھ بھیجی گئی تھی وہ واپس بھجوا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نو مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق

خیال رہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں بھی 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ، کامران بنگش ، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژولز کا تجزیہ کیا، رپورٹ پشاور کے تھانا شرقی کی بھجوائی گئی جو یو ایس بی میں موجود ویڈیوز پر مبنی ہے، یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سہیل آفریدی کی پروفائل پکچر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر دیکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے، عرفان سلیم کی پروفائل تصویرکی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں