نو مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق
پشاورمیں 9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق کا مرحلہ مکمل ہو گیا، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے ویڈیوز کی رپورٹ تیار کر لی۔
پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ سے لی گئی تصویر
پشاور: (سنو نیوز) پشاورمیں 9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق کا مرحلہ مکمل ہو گیا، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے ویڈیوز کی رپورٹ تیار کر لی۔

رپورٹ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ، کامران بنگش ، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژولز کا تجزیہ کیا، رپورٹ پشاور کے تھانا شرقی کی بھجوائی گئی جو یو ایس بی میں موجود ویڈیوز پر مبنی ہے، یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ میں طےشدہ ملاقات منسوخ

متن کے مطابق متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور عرفان سلیم کی دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سہیل آفریدی کی پروفائل پکچر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر دیکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے، عرفان سلیم کی پروفائل تصویرکی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

اس کو بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

رپورٹ میں کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی قرار دیا گیا جبکہ تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور ویڈیوز میں موجود شخص میں بھی مطابقت پائی گئی، تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا۔

متن کے مطابق رپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی،پولیس نے ویڈیوز تجزیے کےلیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجی تھیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں