لیسکو کے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی فیصلہ کر لیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق لیسکو کے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئی بلنگ پالیسی نافذ کر دی گئی جس میں صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے ، نئی پالیسی کے مطابق فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25 روپے 98 پیسے سے کم ہو کر 25 روپے 32 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لیسکو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بلنگ پالیسی کا نفاذ جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے ہو گا اور منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد ہوگی جب کہ اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کر دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد بھی سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہے گی، نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج لازمی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت کیجانب سے ملک بھر میں تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اہم تبدیلی کی گئی تھی، پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا تھا، جسے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ یہ تبدیلیاں سولر سیکٹر میں شفافیت اور مؤثر ریگولیشن کو فروغ دینے کیلئے کی گئی ہیں، آئندہ چند ماہ میں صارفین کو نئی پالیسی کے تحت سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں