سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں
Pakistan solar net metering
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اہم تبدیلی کر دی گئی۔

نئی پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025  کا نام دیا گیا ہے، جسے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے منظوری دی۔

نئی پالیسی کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، سولر صارفین کے معاہدے کی مدت کو 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دیا گیا ہے۔ اب سولر صارفین کو اضافی سرچارج کے بجائے فی یونٹ تبادلے کا فائدہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ کی فی یونٹ قیمت تقریباً 11 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق موجودہ نیٹ میٹرنگ نظام میں صارفین 25.98 روپے فی یونٹ قیمت کا فائدہ حاصل کرتے تھے، تاہم نئی پالیسی کے بعد 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کے صارفین کیلئے نیپرا سے لائسنس لینا لازم ہوگا۔ پہلے گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین 25 کلو واٹ تک لائسنس سے مستثنیٰ تھے۔

نیپرا کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پروسیجر مکمل کیا، وزارت نے وفاقی حکومت کو بھی مطلع کیا کہ نئی پالیسی کے بغیر نظام کو بہتر طریقے سے چلانا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

دوسری جانب وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت نیٹ بلنگ نظام لاگو کیا جائے گا، جس سے سولر صارفین اپنی پیدا کردہ توانائی کے عوض مناسب مالی فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ تبدیلیاں سولر سیکٹر میں شفافیت اور مؤثر ریگولیشن کو فروغ دینے کیلئے کی گئی ہیں، آئندہ چند ماہ میں صارفین کو نئی پالیسی کے تحت سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں