ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب ایل پی جی کی نئی قیمت 290 روپے فی کلو ہو گئی، جس سے شہریوں کو جزوی ریلیف حاصل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں یہ کمی حکومت اور متعلقہ اداروں کی قیمتوں میں نظرثانی کے بعد عمل میں آئی ہے، تاہم شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ایل پی جی اوگرا کے مقرر کردہ نرخ 209 روپے فی کلو کے مطابق فروخت کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے پہلے ہی ایل پی جی کی قیمت 209 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ نرخ نافذ نہیں ہو سکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، وجہ کیا بنی؟ جانیے
ایل پی جی کی قیمت میں کمی شہریوں کے روزمرہ اخراجات پر اثر انداز ہوگی، کیونکہ ایل پی جی گھریلو اور صنعتی دونوں استعمالات میں اہم ایندھن کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ خصوصاً گھریلو صارفین، ہوٹل اور ریستوران کے مالکان ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے ریلیف محسوس کریں گے۔
شہریوں کی جانب سے مطالبہ رکھا گیا کہ حکومت اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنائے تاکہ مارکیٹ میں ناجائز منافع خوروں کی روک تھام ہو سکے۔