مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی، ایڈوائزری جاری
مری
پنجاب حکومت کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی کرتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پنجاب حکومت کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی کرتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے کہا کہ پیر کی شام سے منگل کی شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے، سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت گرنے سے سڑکوں پر برف ‘بلیک آئس' (شیشے جیسی سخت تہہ) میں بدل سکتی ہے، بلیک آئس پر گاڑی کے بریک کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، رات کا سفر جانی خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ

ڈی پی او مری نے کہا کہ اندھیرے اور دھند میں برف ہٹانے والی مشینری کا کام کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے، ٹائروں پر سنو چین کے بغیر کسی بھی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی، روانگی سے قبل گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور مکینیکل فٹنس چیک کر لیں، بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر کا درست ہونا یقینی بنائیں، برف والی سڑکوں پر رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے 50 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔

ڈاکٹر رضا تنویرنے کہا کہ ہیٹر کے استعمال کے دوران شیشے کھلے رکھیں، آکسیجن کی کمی جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، دھند اور برفباری میں فوگ لائٹس اور ہیزرڈ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، شاہراہوں یا ڈھلوانوں پر گاڑی پارک نہ کریں تاکہ برف ہٹانے میں رکاوٹ نہ ہو، چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس عملے کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں