عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، ادویات تجویز
پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز ہسپتال کے تین ڈاکٹرز پر مشتمل پینل اڈیالہ جیل پہنچا ، ڈاکٹرزکی ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصم شامل تھے ، میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تفصیلی چیک اپ کیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طبی بورڈ نے پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا جبکہ ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ادویات تجویز کی ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی مکمل صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ ڈاکٹرز کی ٹیم جیل انتظامیہ کو ارسال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

یاد رہے کہ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی ملاقات کرائی گئی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت کروائی گئی، جس میں دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے سے بات چیت کا موقع ملا۔

اس کو بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے، علیمہ خان

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات کے دوران دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل قواعد و ضوابط کے مطابق ہرہفتے میں ایک دفعہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔