عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت کروائی گئی، جس میں دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے سے بات چیت کا موقع ملا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات کے دوران دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی ریلی میں حادثے کا شکار ہونے والے کارکن کا انتقال

یاد رہے کہ جیل مینوئل کے مطابق گزشتہ منگل کے روز بھی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی گئی تھی جس میں دونوں 45 منٹ تک ساتھ رہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل قواعد و ضوابط کے مطابق ہرہفتے میں ایک دفعہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے، علیمہ خان

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی اہلیہ سے ملاقات کی سہولت ملنا ایک مثبت پیش رفت ہے، دیگر قانونی اور انسانی حقوق بھی مکمل طور پر فراہم کیے جائیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مختلف مقدمات کے سلسلے میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں،جہاں ان کے کیسز کی عدالتی کارروائیاں جاری ہیں۔