سونے کی اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ
عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں بے لگام ہو گئیں، آج بھی بین الاقوامی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں بے لگام ہو گئیں، آج بھی بین الاقوامی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہو گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 586 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 595 ڈالر کا ہو گیا۔

ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے کے اضافہ سے 9 ہزار 75 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 154 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 780 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے کی سطح پر جا پہنچی تھی۔