اعلامیے کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی جبکہ سردیوں کی چھٹیاں 21 دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک مقرر کی گئی ہیں۔
یہ تاریخیں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کی گئیں جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردارعلی شاہ نے کی۔ اجلاس میں 2027-2026 کے تعلیمی کیلنڈر کی بھی منظوری دی گئی۔
منظور شدہ منصوبے کے تحت تعلیمی سال 2027-2026 کا آغاز یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔ جماعت نہم تک داخلے یکم مارچ سے 31 مارچ 2026 تک جاری رہیں گے۔
جماعت نہم اور دہم کے امتحانات 30 مارچ سے 15 اپریل 2026 تک منعقد ہوں گے۔ جماعت دہم کا نتیجہ یکم جون 2026 کو جبکہ جماعت نہم کا نتیجہ 15 جون 2026 کو جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا طلبہ کیلئے مفت آئی ٹی کورسز کا اجراء
گیارہویں جماعت میں داخلے سینٹرل ایڈمیشن پالیسی کے تحت یکم جون سے جولائی 2026 کے آخری ہفتے تک مکمل کیے جائیں گے۔
گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے 30 اپریل 2026 تک ہوں گے۔ بارہویں جماعت کا نتیجہ 15 جون 2026 کو جبکہ گیارہویں جماعت کا نتیجہ یکم جولائی 2026 کو متوقع ہے۔
کمیٹی نے جماعت اول تا سوم کے طلبہ کو بغیر امتحان خودکار ترقی دینے کی منظوری بھی دی جبکہ جماعت چہارم تا ہشتم کے امتحانات یکم مارچ سے 15 مارچ 2026 تک منعقد ہوں گے۔