نگہبان کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے کی تقسیم جاری
Ramadan Nigehban Cards
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): رمضان نگہبان کارڈز کے ذریعے مستحقین افراد میں دس ہزار روپے تک کی امدادی رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہورمیں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ہر گھر میں جا کر رمضان کارڈز تقسیم کر رہی ہیں تاکہ ہر مستحق فرد کی بروقت مالی معاونت یقینی کی جا سکے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی مستحقین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر نشوونما پروگرام میں شامل ہونے کا طریقہ جانیے

ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی ہے کہ رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، حکام کے مطابق لاہور میں ابھی تک 61 ہزار سے زائد رمضان نگہبان کارڈز مستحق خاندانوں کے گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں۔

 

ضرور پڑھیں