صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مقامی سطح پر فی تولہ 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں7700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 480,962 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 602 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 412,347 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 430 روپے کا اضافہ ہوا، جس کی نئی قیمت 8,895 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 77 ڈالر مہنگی ہو کر 4,586 ڈالر تک پہنچ گئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشات، مشرق وسطیٰ میں سیاسی کشیدگی اور عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
واضح رہے کہ سونا ہمیشہ غیر یقینی حالات میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جب عالمی سطح پر خطرات یا سیاسی بحران بڑھتے ہیں تو سرمایہ کار سونے کی جانب رجوع کرتے ہیں، جس سے قیمتیں بڑھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
صارفین اور سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت میں محتاط رہیں اور موجودہ صورتحال پر نظر رکھیں، کیونکہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ اضافہ ملکی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور صارفین کی خریداری پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، جس سے سونا ایک بار پھر مہنگائی کی علامت بن گیا ہے۔