رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی فی بیرل قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہو کر 66.54 ڈالرفی بیرل پر آگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول پریمیم کی قیمت میں 13سینٹ فی بیرل کمی دیکھی گئی ہے، کمی کے بعد پٹرول پریمیم 5 ڈالر 14سینٹ سے کم ہوکر5 ڈالر ایک سینٹ کا ہوگیا ہے جبکہ ڈیزل 2 ڈالر 33 سینٹ کی کمی کے بعد 76.32 ڈالر سے کم ہو کر 73.99 ڈالر کا ہو گیا۔
دوسری جانب پٹرول پر کسٹم ڈیوٹی میں بھی 72پیسے فی لٹر کمی ہوگئی، پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی 6 روپے 51 پیسے فی لٹرکمی دیکھنے میں آئی، پٹرول پر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے فی لٹر کمی ہوگئی جس کے بعد پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 139 روپے 6پیسے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسی طرح ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 80 پیسے فی بیرل اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 35 پیسے فی لٹر کمی دیکھنے میں آئی، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 5 روپے 33 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ایکس ریفائنری قیمت 155 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 149روپے99 پیسے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی گراوٹ کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے گا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے یا نہ کرنے کے حوالے حکومت 15 جنوری کو فیصلہ کرے گی۔
اس کو بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
یاد رہے کہ حکومت نے نئے سال پر عوام کو تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، سالِ نو پر حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لٹر کمی کی گئی تھی جبکہ ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا تھا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔