پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 دسمبر سے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 دسمبر سے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ماہ دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ،پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کی کمی توقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث ہے ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا کا آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی صنعتی شعبے، زراعت اور ٹرانسپورٹ کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ڈیزل کا براہِ راست تعلق مال برداری اور پیداواری لاگت سے ہے۔