شادی سے پہلے ہی طلاق؟ ہانیہ عامر کا پیشگوئی پر طنزیہ ردعمل
Hania Aamir astrology prediction
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق شادی اور طلاق کی نجومی پیشگوئی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے جس پر اداکارہ نے اپنے مخصوص انداز میں ردعمل دیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ کوئی ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ ایک نجومی کی حیران کن پیشگوئی بنی ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں نجومی نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ عامر کو سال 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا حالانکہ اداکارہ اس وقت غیر شادی شدہ ہے۔

ہانیہ عامر جو کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیات میں شامل ہوتی ہے، انہوں نے اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مختصر مگر بھرپور طنزیہ تبصرہ کیا، اداکارہ لکھتی ہیں کہ عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق

ہانیہ کا یہ جملہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور مداحوں نے بھی تبصروں میں خوب مزاح کا رنگ جما دیا ہے، کئی صارفین نے نجومی پیشگوئیوں پر سوال اٹھائے تو کچھ نے ہانیہ کے حاضر جواب انداز کو خوب سراہا۔