نامعلوم افراد کی فائرنگ، مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق ہوگئیں/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق ہوگئیں۔

یہ افسوسناک واقعہ ہری پور کے علوے خالو غازی میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ پیچھلے سال ثناء یوسف جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹک ٹاک' پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے مقبول ہوئیں، اچانک پراسرار حالات میں جاں بحق ہو گئیں۔

ابتدائی اطلاعات میں اسے خودکشی قرار دیا گیا تھا تاہم اہل خانہ اور کچھ شواہد کی بنیاد پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں پیش آیا، جاں بحق لڑکی کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.89
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-09 Silver (XAG) 1 Ounce 18,966.20
2026-06-09 Gold (XAU) 1 Ounce 1,209,810.72
2026-06-09 Platinum (XPT) 1 Ounce 497,748.78
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-09 Petrol (Super) 377.78
2026-06-09 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-09 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں