رجب بٹ کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Rajab Butt old photos viral
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جس پر صارفین نے بھرپور ردعمل دیا ہے۔

مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ انکے حالیہ بیانات یا تنازعات نہیں بلکہ ماضی کی وائرل تصاویر ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رجب بٹ کی پرانی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

رجب بٹ اکثر اپنی ذاتی زندگی، بیانات اور عدالتی معاملات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، تاہم متنازع رویوں کے باوجود انکی مقبولیت میں کمی نہیں آئی اور وہ یوٹیوب پر 83 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالورز رکھتے ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں رجب بٹ کا ماضی کا دیسی انداز نمایاں ہے جسے دیکھ کر بعض صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں تو کچھ نے طنزیہ جملوں کے ذریعے ردعمل دیا ہے، سوشل میڈیا پر انکے ظاہری حلیے میں آنے والی تبدیلیوں پر مبنی ایک وڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں 2011 سے 2025 تک کا سفر دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے انسٹاگرام اور یوٹیوب اکاؤنٹس بند کر دیے

ادھر چند روز قبل رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب اور انکی ساس کے درمیان مبینہ وائس نوٹ لیک ہونے کا معاملہ بھی خبروں میں رہا ہے جس میں ایمان رجب کو اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔

 مجموعی طور پر رجب بٹ کی پرانی تصاویر اور حالیہ تنازعات نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین مختلف زاویوں سے اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔