مشہوراداکارہ کمائی میں سب پر بازی لے گئیں
Zoe Saldana highest earning actress
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک):ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ زوئی سالڈانا نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

47 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کی نئی فلم اواتار فائر اینڈ ایش نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کر کے انہیں اسکارلیٹ جونسن سے آگے پہنچا دیا ہے، اس کامیابی کے بعد زوئی سالڈانا کی فلموں کی مجموعی کمائی 15.46 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

زوئی سالڈانا اس سے قبل اواتار سیریز کی دو فلموں کے علاؤہ مارول سنیماٹک یونیورس کی مشہور فلموں گارڈینز آف دی گلیکسی (تین حصے) اور ایونجرز میں بھی نمایاں کردار ادا کر چکی ہیں، اس کے علاؤہ وہ اسٹار ٹریک سیریز اور پائریٹس آف دی کریبین کی پہلی فلم میں بھی نظر آچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیئر نیوز کاسٹرعشرت فاطمہ کی پی ٹی وی میں واپسی

یاد رہے کہ 2024 میں اسکارلیٹ جونسن دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بنی تھیں جب انکی فلم جراسک ورلڈ ری برتھ نے 86 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

زوئی سالڈانا گزشتہ برس بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں جبکہ اواتار کے ہدایت کار جیمز کیمرون سیریز کی مزید دو فلموں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تاہم انکی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔