سعودی عرب میں امریکی مشن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام معمول اور ہنگامی قونصلر خدمات منسوخ کر دی ، یہ بندش 3 مارچ سے نافذ العمل ہے اور امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاحکم ثانی گھروں میں رہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع واقعے سے محفوظ رہ سکیں۔
یہ بھی پرھیں: امریکا کی اپنے شہریوں کو 12 ممالک فوراً چھوڑنے کی ہدایت
جدہ، ریاض اور دھران سمیت دیگر شہروں میں موجود امریکی شہریوں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہجوم، مظاہروں اور حساس مقامات سے دور رہیں، شہریوں کو اپنے ذاتی حفاظتی منصوبے تیار رکھنے کی تلقین بھی کی گئی ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری اور محفوظ اقدام کیا جا سکے۔
امریکی مشن کا کہنا ہے کہ وہ ملکی اور علاقائی حالات کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری طور پر سفارتخانے کا رخ نہ کریں۔
یہ اقدام سعودی عرب میں امریکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ممکنہ سکیورٹی خطرات سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ہر ممکن صورت میں سلامتی برقرار رکھی جا سکے۔