تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فضائی سرگرمیاں متاثر ہوگئیں جبکہ قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قطری فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
قطر ایئرویز نے اپنے فلائٹ آپریشن کی معطلی میں توسیع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پروازیں 4 مارچ صبح 9 بجے تک بند رہیں گی، قطر نے یہ فیصلہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی اپنے شہریوں کو 12 ممالک فوراً چھوڑنے کی ہدایت
ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فضائی حدود کو محفوظ قرار دیا جائے گا، پروازوں کا سلسلہ فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا، یاد رہے کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث ایئر لائن کا آپریشن 28 فروری سے عارضی طور پر معطل ہے۔
مسافروں کو تازہ صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے نئی اپ ڈیٹ 4 مارچ صبح 9 بجے جاری کی جائے گی جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات ویب سائٹ https://qatarairways.com یا موبائل ایپ (Qatar airways) کے ذریعے حاصل کرتے رہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔