مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: حج 2026 پروازیں کب روانہ ہوں گی؟
Hajj 2026
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سے حج 2026 کی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پہلی پرواز 18 اپریل 2026 کو روانہ ہوگی۔

یہ اعلان امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی، عازمین حج کو ان کی مخصوص پروازوں کی تفصیلات اگلے ہفتے فراہم کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلان

سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے 1 لاکھ 19 ہزار عازمین کو سعودی عرب منتقل کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ آپریشن کے پہلے دن چار پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ کی جائیں گی جبکہ جدہ کے لیے پروازوں کا آغاز 4 مئی 2026 سے ہوگا۔

خیال رہے کہ آخری حج پرواز 21 مئی 2026 کو روانہ ہوگی۔

ضرور پڑھیں