عیدالفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلان
Advance salary payment
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے عیدالفطر 2026 سے قبل اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی محکمہ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مسلم سرکاری ملازمین کو 16 مارچ 2026 کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

اسی تاریخ کو پنشن بھی جاری کی جائے گی تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت مالی سہولت فراہم کی جا سکے، یہ پیشگی ادائیگی مارچ کے معمول کے مطابق ہونے والی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے بعد کی جا رہی ہے۔

عید سے قبل ادائیگی کا یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے لیے تہوار کے موقع پر مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 2 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

خیال رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ 2026 کو منائے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال 1447 ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 06:23 (PST) پر پیدا ہوگا۔ تاہم اُس وقت چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو رویت کے لیے موزوں نہیں سمجھی جاتی۔

فلکیاتی تجزیے کے مطابق 19 مارچ 2026 کی شام (29 رمضان 1447 ہجری) کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں