برونائی نے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے نوکریوں کا اعلان کر دیا
Pakistani Doctors Abroad
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): برونائی دارالسلام نے اپنے ہیلتھ کیئر شعبے میں خدمات انجام دینے کے لیے پاکستانی ڈاکٹروں اور نرسوں کو مدعو کیا ہے۔

اس سلسلے میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے تمام سرکاری تدریسی اسپتالوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس موقع میں دلچسپی رکھنے والے ڈاکٹروں کو آگاہ کریں۔

سرکلر کے مطابق برونائی کو میڈیسن، کریٹیکل کیئر، نیونیٹالوجی، ہیماٹولوجی، ریمیٹولوجی اور یورولوجی کے ماہرین درکار ہیں، اس کے علاوہ سینئر میڈیکل آفیسرز، میڈیکل آفیسرز اور ویمن میڈیکل آفیسرز کی بھی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کی رہنمائی کے لیے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے تاکہ درخواست دہندگان کو مکمل معلومات اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔