آٹا ڈیلرز کے مطابق 20 کلوگرام فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3ہزار روپے سے بڑھ کر 33 سو روپے ہو گئی ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کی کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا، بالاکوٹ میں فائن آٹا 6ہزار روپے فی من جبکہ ڈبل سپر آٹا 58 سو روپے فی من فروخت ہو رہا ہے، بعض مارکیٹوں میں ڈبل سپر آٹا 58 سو روپے فی من تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماریہ ماچاڈو نے اپنا نوبل امن میڈل ٹرمپ کے حوالے کر دیا
پشاور میں بعض اقسام کے آٹے کی قیمتیں تاحال برقرار ہیں جہاں 20 کلوگرام مکس آٹے کا تھیلا 29 سو روپے اور فائن آٹے کا تھیلا 3 ہزارروپے میں دستیاب ہے۔
ملتان میں بھی آٹا مہنگا ہو گیا ہے جہاں فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور عام مارکیٹ میں آٹا 130 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
تلہ گنگ میں آٹا عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، آٹا 120 سے 130 روپے فی کلو جبکہ سرخ گندم سے تیار کردہ آٹا 140 سے 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، تلہ گنگ میں گزشتہ دو ماہ کے دوران گندم کی قیمت میں 1,500 روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت کے موقع پر اکٹھی 4 چھٹیوں کا امکان
قصور میں بھی گندم اور آٹا غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں، چند روز قبل 90 روپے فی کلو فروخت ہونے والا فائن آٹا اب 120 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
چمن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 2,500 روپے اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے کے باعث قیمتیں بڑھی ہیں۔