انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ جمعہ کی چھٹی پر بھی غور شروع کر دیا ہے، جبکہ جمعرات 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی پہلے سے طے شدہ ہے۔
اگر جمعہ کی چھٹی بھی منظور ہو گئی تو شہریوں کو جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی مسلسل چار چھٹیاں مل جائیں گی، جو بسنت کی تقریبات کو محفوظ اور خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران شہر میں ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا، سڑکوں پر موٹرسائیکلوں کی تعداد بھی کم دیکھنے کو ملے گی، جس سے شہری بلا خوف و خطر جشن منا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پتنگ بازی پر پابندی برقرار، 5 سال قید ہوگی
واضح رہے کہ شہر میں بسنت کے جشن کا اعلان 6، 7 اور 8 فروری کیلئے کیا گیا، جس کے تحت شہری پتنگ بازی اور دیگر روایتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ بسنت کا جشن یادگار، محفوظ اور منظم ہو، تاکہ ہر عمر کے افراد خوشی سے حصہ لے سکیں۔
اس بار بسنت لاہوریوں کیلئے خاص طور پر دلچسپ اور خوشیوں بھرا لمحہ ثابت ہونے والا ہے، کیونکہ شہری اپنی روایتی خوشیوں کے ساتھ آرام دہ اور طویل چھٹیوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔